the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل کانگریس ایم پی امیدوار سرسلہ راجیا کی بہو اور 3بچے زندہ جھلس کر فوت ہونے سے کشید گی،سرسلہ راجیا گرفتار، مہیلا خواتین کا گھر پر دھرنا، پولیس کا معقول بندوبست، نعشوں کی پوسٹ مارٹم کیلئے ایم جی ایم کو منتقلی، 
ورنگل 4؍نومبر (اعتماد نیوز)ورنگل ضمنی انتخاب کے کانگریس پارلیمانی امیدوار سرسلہ راجیا کے رہاکی بہو اور اسکے3 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات 2بجے گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے یہ واقع پیش آیا ۔راجیا کی بہو اور تین بچے جھلس کر فوت ہوجاسے سارے ضلع میں اطلاع آگ کی طرح پھیل گئی۔ سرسلہ راجیا کی بہو ساریکا اور انکے بیٹے انیل کے درمیان گذشتہ تین سالوں فیملی تنازعات چل رہے تھے انہوں نے 398مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ ریونیو کالونی میں سسرال والوں کے گھر کے روبرو دھرنا و احتجاج بھی کیا تھا۔بتایا جاتا کہ اس تنازعہ کی یکسوئی کرلی گئی تھی بہوں اپنے سسرال میں معہ بچوں کے ساتھ خوشحال انداز میں زندگی گذار رہی تھی لیکن کل رات یہ واقع رونما ہونے سے کئی ایک شبہات سامنے آرہے ہیں اطلاع ملتے ہی ورنگل



پولیس کمشنر سدھیر بابو ، ڈی آئی جی ملا ریڈی، آئی جی، کلکٹر کرونا، کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ایرابیلی دیا کرراؤ، سیتااکا، پونم پربھا کر،دھنونتی بسواراجو ساریا، سمیا، پرتاب ریڈی، این راجندر ریڈی و دیگر سرسلہ راجیا کی رہائش گاہ پہنچے۔ پولیس شام تک یہیں پر مقیم رہی ۔ مہیلا منڈلی کی خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی پولیس کو انکو ہٹانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ سازشی ہے یا حادثہ ہے جس پر پولیس گہرائی سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس سرسلہ راجیا کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ جب انہیں جیپ میں بیٹھا کر لے جایا جارہا تھا تو مہیلا منڈلی کے ہزاروں خواتین پولیس جیپ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مہلوکین ساریکا ،ابھیمان ،ایان ،سریمان کی حیثیت سے شناخت کردی ہے ۔آگ میں جھلس کر فوت ہونے سے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس دوران سرسلہ راجیا نے کہا کہ وہ انتخابات میں بحیثیت امیدوار مقابلہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے سونیا گاندھی کو دوسرے امیدوار کو ٹہرانے کی خواہش کی۔ جس پر کانگریس پارٹی قائدین نے جنگی خطوط پر اجلاس طلب کرکے کافی غور خوص کے بعد سروے ستینہ نارائنہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.